صرف سیاست دان ہی نہیں طالب علم بھی انتہا پسند ہو سکتے ہیں ایسا ہی سین اس وقت دیکھنے کو ملا جب بھارت کے سافٹ ویئر کے سٹوڈنٹس نے ایک ویب سائٹ لانچ کر دی جس میں آپ انڈیا کے لیجنڈ اداکار عامر خان کو تھپڑ مار سکتے ہیں .تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں نے طالب علموں کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا۔ اداکار عامر خان سے اظہار نفرت کیلئے طالب علموں نے ایک ویب سائٹ بنا ڈالی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس پر عامر خان کو ان کے مخالف ان کی تصویر پر تھپڑ لگا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے اعلان کیا تھا جو کوئی بھی عامر خان کو تھپڑ مارے گا اسے ایک لاکھ روپیہ انعام میں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عامر خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی بیوی کرن راﺅ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ کیا ہمیں بھارت چھوڑ دینا چاہئے۔