خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو تاحال واضح برتری حاصل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو 24 میں سے 10 اضلاع میں واضح برتری حاصل ہے ۔ ذرائع کے مطابق چھ اضلاع میں کشمکش کی صورتحال ہے جبکہ متعدد علاقوں میں آزاد امیدوار بھی میدان میں چھائے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ناظمین کیلئے چوبیس میں سے دس اضلاع میں تحریک انصاف آگے ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ اضلاع میں متخلف جماعتوں کے امیدواروں میں سخت مقابلہ جاری ہے جبکہ متعدد علاقوں میں آزاد امیدوار بھی مقابلے کی فضا قائم کئے ہوئے ہیں۔