جھڑپ میں کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا صوبائی گورنر کا بیان۔ فوٹو: فائل
کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 64 طالبان ہلاک 46 زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 10سے زائد آپریشن کلین اپ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک مقامی طالبان رہنما داداللہ سمیت 51طالبان ہلاک جبکہ 46سے زائد زخمی ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں فضائی فورسز نے بھی حصہ لیا، دریں اثنا افغان فورسز نے صوبہ غور میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع تیوارہ سے طالبان باغیوں کو پسپا کر دیا، صوبائی گورنر نے بتایا ہے کہ 2 دن تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد اس علاقے میں باغیوں کو شکست دی گئی ہے،اس تازہ کارروائی میں 13طالبان ہلاک ہوئے.
فوج نے بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا، یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی طالبان نے اس علاقے پر قبضہ کیا تھا۔