الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد اب ووٹنگ کا عمل 9 کے بجائے 10 گھنٹے بلا تعطل کے جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل کاعمل صبح ساڑھے7 بجے شروع ہو گا اور شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کےعملےکو مقررہ وقت سے 2 گھنٹے قبل پولنگ اسٹیشنزپہنچنےکی ہدایات بھی جاری کی ہیں جب کہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پولنگ کے دوران میڈیا نمائندوں، مبصرین کو اجازت نامے کے بغیر انتخابی عمل دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح ر ہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے سے صوبہ پنجاب اور سندھ کےمتعلقہ اضلاع محفوظ رہے ہیں اس لئے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول برقرار رہے گا۔