چنیوٹ : ٹی ایم اے کی غفلت محلہ نور والا سے ملحقہ دیگر علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے جگہ جگہ پر صفائی کی ناقص صورتحال علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر کی یونین کونسل نمبر38کے علاقہ جات محلہ انصاریاں، چاہ نوروالا ، برف کارخانہ روڈ اور دیگر علاقوں میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گندہ پانی گلیوں میں تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ان علاقوں میں سولنگ، نالیاں اور گلیاں نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو نا شروع گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے مکانات گرنا شروع ہو گئے ہیں اس علاقے کی آباد سات ہزار افراد پر مشتمل ہے اور سب سے خاص بات یہ کہ اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد خاکروب TMAکے ملازمین ہیں جو کہ مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں کر رہے ہیں مگر افسوس ان کا اپنا علاقہ گندگی اور غلاظت کا شکار ہو ا پڑا ہے سارا دن نالیوں کا گندہ پانی گلیوں اوربازاروں میں تین تین فٹ کھڑ ا رہتا ہے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے باعث راہگیر افراد کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ اس علاقہ میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے خراب پانی کے باعث لوگ بہت بڑی تعداد میں ہیپاٹائٹس ، یرقان اور جلدی امراض کا شکار ہور ہے ہیں اس علاقے میں پینے کے پانی کا کلر دس منٹ بعد اپنا رنگ تبدیل کر لیتا ہے حکومت نے اگر اس علاقے میں فوری توجہ نہ دی تو اس علاقے کے رہائشی مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے محلہ چاہ نور والا کے رہائشی علاقہ مکینوں چوہدری محمد رمضان دڑاور ، محمد یوسف، غلام مصطفی، گلزار احمد، احمد علی، محمد فیصل، اعجاز احمد، ملک شوکت اور دیگر افراد نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے کا بنیادی مسئلہ سیوریج کا انڈر گراؤنڈ نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں جگہ جگہ پر کچرے اور غلاظت کے ڈھیر پڑے ہیں صفائی والا عملہ ہفتے میں صرف ایک دن آتا ہے ہمار امطالبہ ہے کہ ہمارے علاقہ میں نیاسیوریج سسٹم ڈالا جائے اور گلیوں کی نئے سرے سے تعمیر شروع کی جائے اور اعلیٰ حکام علاقہ کی خستہ حالی کا نوٹس لے۔
ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس اوز کو سختی سے حکم دیا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں ،پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت اور موثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ون ویلنگ کرتے ہوئے جو نوجوان گرفتار کیے جائیں ان کے والدین کو تھانو ں میں بلا کر احسن طریقے سے سمجھایا جائے۔اس کریک ڈاؤن کے لیے 2ڈ ی ایس پیز،5 انسپکٹرز،20 سب انسپکٹرز،20 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،260 کنسٹبلان اور 4 ایلیٹ کی ٹیمیں مختص کی گئی ہیں۔
چنیوٹ کی معروف سماجی شخصیت بابا عبدالغنی شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پر تنقید کی ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر ے جبکہ پاکستان کو نت تخریب کاری سے پریشانی کا سامنا ہے انڈیا کی طرف راکے ایجنٹ جو پاکستان کے اندر تحریب کاری میں مصروف ہیں ان میں سے کچھ پکڑے بھی گئے ہیں جو پاکستان کی جیلوں میں موجود ہیں اس پر امریکہ اور دیگر ممالک نے پاکستان کے حق میں اپنا کچھ اچھا رد عمل نہیں دکھایا انہوں نے کہا کہ افغانستان ، ایران اور انڈیا کی طرف سے پاکستان کے اندر مسلسل تخریب کاری کا رعمل جاری ہے جس کا ثبوت پاکستان حکومت کے پاس موجود ہے شاید اس لئے کہ انڈیا نے روس امریکہ سے دفاعی اور جنگی معاہدے کیے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ذریعے حل کیا جائے ہم کشمیر کے اندر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کھچی نے معذور نازیہ دختر محمد نواز کو پنجاب بیت المال سوشل ویلفےئر کونسل لاہور کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان بھی ہمراہ تھیں۔
ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے تھانہ صدر چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔ تھانہ میں موجود سائلین سے انکے مسائل دریافت کیے اور پولیس کے رویہ اور برتاؤ کے بارے میں دریافت کیا۔تھانہ میں ایس ایچ او،محرر،حوالات اور بلڈنگ میں نصب ہونے والےCCTV کیمروں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی انکو جلد از جلدفنکشنل کیا جائے۔بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس لائن چنیوٹ کا وزٹ کیا۔
چنیوٹ : فیسکو سب ڈویژن بھوآنہ میں تعینات SDO واپڈا کی شاندار کارکردگی تفصیلات کے مطابق SDO بھوآنہ علی مرتضیٰ دل کی شبانہ روز محنت اور عملہ کے ساتھ دانشمندانہ رویہ کی وجہ سے سب ڈویژن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔فیسکو سب ڈویژن بھوآنہ کی ریکوری 130% رہی ۔ 2,3 age اور CP-14 مکمل کلیر ہے۔ دوسری طرف بجلی چوروں کے خلاف کاروایاں کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کرا دیے ہیں۔ دفتر کے ماحول اور کمپلینٹ سنٹر میں بہتری آئی ہے۔اس شاندار کارکردگی پر واپڈا پاور یونین بھوآنہ کے رہنماؤں نے SDO بھوآنہ کو مبارک باد پیش کی۔
(سیف علی خان ، بیورورپورٹ ، چنیوٹ )