لاہو(قدرت روزنامہ25-ستمبر-2016) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،بھارت کو کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، سپورٹس میں جنگ نہیں ہوتی، سپورٹس کی وجہ سے حالات میں بہتری کے چانسز ہوتے ہیں، پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بہت اچھا کھیلی، کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے وہ کسی وقت بھی کم بیک کرسکتی ہے۔سینئر کھلاڑی اچھے انداز سے کرکٹ کو خیر آباد کہیں تو اچھا پیغام مل سکتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم نے شاندار کھیل کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور میچ سمیت سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ ہر میچ اہم اور ہر جیت پر اعتماد بڑھتا ہے لیکن کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز ورلڈ چیمپئین ہے اور کسی وقت بھی کم بیک کر سکتی ہے۔