تل ابیب / نئی دہلی : بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے طیارے نے سعودی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
بھارتی ائیر لائن ایئر انڈیا کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر تل ابیب پہنچ گئی، اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دے دیا۔

بھارتی سرکاری ائیر لائن کے طیارے نے سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر گزشتہ رات تل ابیب میں لینڈنگ کی، سعودی فضائی حدود کے استعمال سے بھارت سے اسرائیل آنے اور جانے کا سفر دو گھنٹے کم ہوجائے گا۔
ہفتے میں دہلی سے تل ابیب اور تل ابیب سے دہلی 3 پروازیں سعودی فضائی حدود کا استعمال کریں گی۔ سعودی عرب نے کئی دہائیوں سے اسرائیل جانے والی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔


