چنیوٹ : قصور شہر کے صحافیوں پر ناجائز مقدمات کے خلاف چنیوٹ کی صحافی براددی کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے کرپٹ ایم ایس جاوید اشرف کی طرف سے قصور کے38صحافیوں پر دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج پر چنیوٹ کے صحافیوں پیرزادہ اقبال حسین، چوہدری غلام رسول شاکر، مشتاق ناصر، صدر پریس کلب سرور علی چوہدری کے علاوہ عثمان حیدر ملک محمد علی پیرزادہ خالد محمود۔شیخ جمال عبدالناصر اکرم عزیز جہانگیر احمد چنیوٹی کاشف سرور کاظم نذیر عاطف اعجاز احمد قاسمی سید مدثر شاہ ا ور دیگر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ ایم ایس کو معطل کر کے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے اور پولیس کی طرف سے صحافیوں پر قائم کیے گئے ناجائز مقدمات خارج کیے جائے ورنہ چنیوٹ کی صحافی برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائی گی ہم اپنے قصور کے صحافیوں بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہے
کسان مزدور راج تحریک چنیوٹ کے چئیرمین سید نورالحسن شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے مزدور کی ماہانہ اجرت 14000روپے مقرر ہے مگر بھٹہ خشت مالکان مزدورں کو مقرر کردہ اجرت نہیں دے رہے جو کہ مزدورں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ٹھیکہ داری نظام کی آڑ میں سیکورٹی گارڈ مزدورں خواتین اور دیگر سٹاف کو ہفتہ وار چھٹی اور دیگر مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کارڈ بھٹہ مزدورں کے بچوں کو تعلیمی وظائف نہیں مل رہے ضلع چنیوٹ میں تمام ملز مالکان اور دیگر اداروں کی سخت چیکنگ کی جائے جہاں پر مزدورں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے وہاں ملز ملکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ڈی سی او چنیوٹ سے ہم مطالبہ کرتے ہے کہ وہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدورں کے حالات جانچنے کے لیے وہاں کا دورہ کرے اور بھٹہ مزدورں کی مقررکردہ اجرت کی فراہمی کو یقینی بنائے انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو پھر ہم ڈی سی او آفس کا گھیراؤ کرے گے۔
DPO چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروزکی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی نصراللہ خان کی زیر نگرانی خصوصی ٹیموں نے ضلع ہذا کی تمام اسلحہ شاپس،اسلحہ رپیئرنگ شاپس کی چیکنگ کی۔دوران چیکنگ اسلحہ شاپس کے لائسنس،NOC،مالکان اور ملازمان کاریکارڈ اور شناختی کارڈ چیک کیے گئے اور چیک کیا گیا کہ آیا لائسنداران ہی یہ کام کر رہے ہیں۔سٹاک رجسٹر چیک کیا گیااور اسکے مطابق مختلف قسم کے اسلحہ،ایمونیشن اور پارٹس کی تعداد کو چیک کیا گیا۔مرمت کے لیے رکھے گئے اسلحہ کا ریکارڈ اور لائسنس چیک کئے گئے۔آرمز اور ایمونیشن کی ڈلیوری کا ریکارڈ اور جن افراد کو آرمز اور ایمونیشن فروخت کیا گیا ان کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔خرید و فروخت اور ریپیئرنگ کے لیے رکھا گیا تمام اسلحہ چیک کیا گیا ۔
چنیوٹ : سیاستدان سیاست نہیں ریاست کواہمیت دیں۔اقتدار کے پیچھے دوڑنے والے اقدارکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔منافرت اورقومیت کی سیاست نے قوم کاشیرازہ بکھیردیا،پاکستانیت کاپرچم سربلندکرناہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مزدور محاز کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر علی امین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے روشن اورمحفوظ مستقبل کیلئے ماضی کی تلخیاں فراموش کرناہوں گی ۔عوام کی اپنے بنیادی حقوق تک رسائی کیلئے سچائی اوردروغ گوئی میں فرق ناگزیر ہے گی اختلاف رائے سیاست اورجمہوریت کاحسن ہے ۔ منتخب ایوانوں اورمیدانوں میں سیاسی اقدار کی آبیاری سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے اشیاء خود دنوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروز گاری ہے حکومت ملک میں روز گار کے مواقع زیادہ سے زیادہ پیدا کرے تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو سکے۔
پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیر اہتمام چنیوٹ شہر سے ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلہ سید شاہد علی شاہ نائب صدر عوامی تحریک پنجاب فیصل آباد میں احتجاجی دھرنہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوا قافلے میں ضلع بھر سے عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی قافلہ2بجے دوپہر روانہ ہوا اس موقع پر قافلے میں سینکڑوں بسیں ویگنیں کاریں اور موٹر سائیکلوں کی بہت بڑی تعداد تھی قافلے میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے بڑے بڑے بینرز اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے روانگی سے قبل عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک قصاص ریلی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ہم شہداء ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچاکر دم لے گے پوری پاکستانی قوم ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے ساتھ ہے انھوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ہم اپنے قائد علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اس موقع پر عوامی تحریک چنیوٹ کے صدر سید حسنات علی شاہ اور دیگر رہنماؤں حاجی سکندر حیات، عاطف شفیق شاہ، رفیق احمد محمد اشفاق، سید عباس علی اور دیگر کارکنان بھی ہمراہ موجود تھے۔ (سیف علی خان ، بیورورپورٹ ، چنیوٹ )
