ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ U-16 بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے سلسلے میں ضلع بہاولنگر کی ٹیم کے ٹرائل حیدر اسٹیڈ یم بہاولنگر میں منعقد ہوئے۔ جس میں ضلع بھر سے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ان کھلاڑیوں میں گرلز سٹی ہائی سکول بہاولنگر، دانش سکول چشتیاں اور منڈی صادق گنج کے بوائز اور گرلز کھلاڑی بھی شامل تھے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااور ضلع کی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا مسعود اقبال ، گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول کی ٹیچرزاور دانش سکول چشتیاں سے ٹیچرز بھی موجود تھے۔