بھاولنگر پولیس میں بڑے پیمانے پر افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ ، پولیس آرڈیننس کو پولیس پتلون کی جیب میں ڈال کر از خود اختیارات استعمال کرنے والے تھانہ اے ڈویژن ایس ایچ او ندیم اقبال کو تبدیل کر کے تھانہ ڈاہرانوالہ لگانے سمیت آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا ، مروٹ ، بخشن خان، تخت محل ، گھمنڈ پوراور ڈاہرانوالہ تھانوں میں ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا گیا رحیم یارخان ضلع سے تبدیل ہو کر بھاولنگر آنے والے انسپکٹر شہنشاہ چانڈیو کو مروٹ ، پرویز باجوہ کو بخشن خان ، حسن محمود جتوئی کو گھمنڈ پور لگایا گیا ، جبکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں غلام محی الدین گجر ، فقیروالی سے رانا علی اکبر کو ڈونگہ بونگہ ، جبکہ ڈونگہ بونگہ سے عمران چودھری کو فقیروالی ، تعیناتی کے منتظر ملک اقبال کو تخت محل تھانہ ، بخشن خان سے اُستاد زوار ، تحت محل سے نصیراحمد ، گھمنڈپور سے ارشاد وٹو ، ڈاہرانوالہ سے عباس شاہ ، سب انسپکٹر کو لائن حاضر کر دیا گیا ، آر پی او بھاولپور احسان صادق نے سابقہ تعیناتی کے دوران ایک لین دین کے سلسلہ کی انکوائری میں ایس ایچ او مروٹ انسپکٹر چودھری غلام مرتضے کو معطلی کے باوجود رحیم یار خان تبدیل کر دیا گیا ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر آر پی او احسان صادق نے بھاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع بھاولنگر ، بھاولپور اور رحیم یارخان کے تھانیداروں کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کے کرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب عرصہ دراز سے پرانے سرکلوں اور مخصوص اضلاع سے اکھاڑ پچھاڑ کے باعث پولیس کے مخصوص گروپوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ۔