دبئی(قدرت روزنامہ17-اکتوبر-2016) 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے اور تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے شکست دے کرسیریز میں1-0سے برتری حاصل کرلی ۔دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے2وکٹوں کے نقصان پر 95رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس مارلن سیمیولز کسی سکور کا اضافہ کیے بغیر محمد عامر کے گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد بلیک ووڈ کو محمد نواز نے ایل بی ڈبلیو کردیا،روسٹن چیز او رڈیرن براوو نے پانچویں وکٹ کے لیے 77رنز جوڑے جس کے بعد روسٹن چیز 35رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، اگلے ہی اوور میں وہاب ریاض نے ڈاؤرچ کو بغیر کوئی رن بنائے پوویلین بھیج دیا تاہم کپتان ہولڈ ر اور براوو نے کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز کا سکور 232رنز تک پہنچادیا ،اس دوران براوو نے اپنی8ویں ٹیسٹ سنچری بھی مکمل کی،ویسٹ انڈین ٹیم انہی پر انحصار کررہی تھی لیکن یاسر شاہ نے اپنی ہی باؤلنگ پر شاندار کیچ پکڑ کر ڈیرن براوو کی اننگز کا خاتمہ کردیا، وہ 116 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔