بڑی شخصیات جیل جائیں گی، پنجاب کے کئی سیاسی برج الٹ جائیں گے پاکستان میں سیاسی ہلچل جلد اپنا رنگ دکھانے والی ہے بڑی بڑی شخصیات جیل کی ہوا کھائیں گی ، ملک کا سب سے بڑا عہدہ بھی خطرے سے دوچار ہے، یہ بات ملک کے معروف پامسٹ وماہر نجوم اکبر سرحدی نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیاست دانوں کے لئے ابھی اور مزید برا وقت آنے ولا ہے، پنجاب کے سیاسی برج بھی الٹ جائیں گے۔ آئندہ تین ماہ میں سیاست دانوں کے حوالے سے بہت اہم خبریں دیکھنے اور سننے کو ملیں گی، صوبے پر نحوست کے سائے گہرے ہوتے جارہے ہیں جو سیاست دانوں کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ سیاست دان آفات و بلیات سے نمٹنے کیلئے درودشریف کا ورد کریں اور کثرت سے صدقہ دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔