لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنا چاہیئے تاکہ عوام کو مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ حکومت اس ضمن میں نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔

شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں اور پنجاب حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تھر اسپتال کےلئے عطیہ دے کر ایک بہترین مثال قائم کی۔ سماء


