چنیوٹ میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس حیدری منزل اور امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی جبکہ ذوالجناح اور بڑے بڑے علم کے جلوس بھی برآمد ہوئے جلوس کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کی حدود کو مکمل سیل کر دیاگیا تھا۔جبکہ یوم عاشورہ پرضلع بھرمیں 92 جلوس نکالے گئے جس میں 14 جلوس کیٹیگری اے ، 20 جلوس کیٹیگری بی اور 58جلوس کیٹیگری C کے نکالے گئے ۔ کل61 مجالس ہائے کا انعقاد ہوگا جس میں سے 6 مجالس کیٹیگری اے ، 20 مجالس کیٹیگری بی اور 35 مجالس کیٹیگری سی کی تھی
چنیوٹ میں ایک سوچالیس سالہ قدیمی تعزیوں کا جلوس ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی شرکت تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر لکڑی سے تیار کردہ گولڈن کلر کے 8 تعزیوں کا جلوس نکالا گیا یہ تعزیے شہر کے مختلف علاقوں محلہ قاضیاں ،محلہ قصایاں محلہ عالی، محلہ چڑ ویاں ،امام بارگاہ شادی ملنگ محلہ کمانگراں ٹھٹھی امام بارگاہ سے نکالے گئے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے ترکھاناں چوک میں جاکر اختتام پذیر ہو گئے یہ تعزیے لکڑی سے تیار کیے گئے ہے جن کو بانسوں کی مدد سے تقریبا50کے قریب افراد اٹھاتے ہے ان سنہری رنگ والے تعزیوں کی قل سات منزلیں ہو تی ہے جن کی اونچائی 50فٹ ہے چنیوٹ کے تعزیے دستکاری کا ایک خوبصورت نمونہ ہے تعزیوں میں نقش کاری مینہ کاری اور شیشہ کاری میں اتنی مہارت دکھائی گئی ہے کہ ان تعزیوں کودیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے حضرت امام حسین کے روضہ مبارک کی شبیہ کے طور پر سجائے گئے یہ تعزیے دستکاروں کی جادوئی انگلیوں کا کمال ہے جن میں مذہبی عقیدت اور محنت کے رنگ نمایاں نظر آتے ہے یہ تعزیے شیعہ اور سنی مل کر نکالتے ہو جو کہ اخوت اور بھا ئی چارے کی اعلی مثال ہے ان سنہری رنگ والے تعزیوں کو دیکھنے کے لیے اندرون اور بیرون ممالک سے ہزاروں عقیدت مند چنیوٹ آتے ہے یہ تعزیے خوبصورتی کا اعلی شاہکار ہے۔
چنیوٹزہریلی دہی کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بے ہوش ہو گئے دو بچوں کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق چنیوٹی روڈ کے رہائشی محمد عمران اور اس کی اہلیہ ثمینہ بی بی اڑھائی سالہ بیٹا انس علی ڈیرھ سالہ کائنات فاطمہ نے صبح ناشتے کے وقت دہی کھا لی جس سے ان کی حالت بگڑ گئی چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں اہل محلہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ILMگروپ آف کالجز کی کارکردگی اور معیار اعلیٰ ہے یہ ادارہ تعلیم کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ادارے کی انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی چنیوٹ سید نورالحسن شاہ ، بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چئیر مین پیر محمد ابراہیم سیالوی کے علاوہ ضلع بھر کے دیگر نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے ILMانسٹیٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ منیجمنٹ چنیوٹ کی تعارفی سیشن کے د وران خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ILMکالج ضلع چنیوٹ کی ترقی کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے انہوں نے آئی ایل ایم کالج چنیوٹ کے پرنسپل عامر شفیق ولہ رائے بوائے کیمپس، روبینہ ناز گرلز کیمپس کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سہرایا اس موقع پر سابقہ پرنسپل اسلامیہ کالج شیخ پرویز احمد نے بھی آئی ایل ایم کالج چنیوٹ کے قابل سٹاف کی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں سہرایا۔
عاشورہ کے موقع پر ضلع چنیوٹ میں بھوانہ سمیت آٹھ ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی جس میں 409 زائد عزاداروں کو فرسٹ ایڈدی گئی جبکہ30 زائد عزاداروں کی حالت نازک ہونے کے پیش نظرانہیںDHQ اور THQشفٹ کیا ان خیالات کا اظہار ریسکیو 1122 چنیوٹ کی ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر طاہرہ خان نے میڈ یا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہو ں نے دس محرم الحرام کو جلوسوں کے پر امن اختتام پر ریسکیو افسران اور ریسکیورز کی دن رات خدمت کو سہراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت خدمت خلق کریں گے ۔
چنیوٹ ، آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دو پل دریائے چناب چنیوٹ میں سالانہ شہادت امام عالی مقام کانفرنس ہوئی جس میں امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور72 شہدائے کربلا کی نسبت سے 72کروڑ مرتبہ درود شریف، 72لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ اور73ختم قرآن مجید امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں ایصال ثواب کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی کی زیر صدارت کانفرنس میں ختم خواجگان، حلقہ ذکر ،تلاوت کلا م پاک ، نعت خوانی کے بعد ملک بھر کے جید علمائے مشائخ نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا درودو سلام کے بعد حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے اتحاد امت ، ملکی سلامتی و استحکام اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کی اور لنگر عام تقسیم کیا گیا علاہ ازیں آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف میں 56 ویں سہ روزہ سالانہ عرس پاک کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی ۔ سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی حضرت خواجہ صوفی محمد علی ؒ بانی وادی عزیز شریف کے مزار پر انوار پربعد نماز جمعہ چادر پوشی سے تقریبات کا آغاز کریں گے ۔ ملک بھر سے دربار عالیہ کے خلفا ء کی قیادت میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو کل رات گئے تک جاری رہے گا عرس پاک کے تینوں روز نماز فجر ظہر اور عشا کے بعد خصوصی نشستیں ہوں گی جن سے تمام مکاتب فکر کے جید علما مشائخ خطاب کریں گے مرکزی جلوس 16اکتوبر بروز اتوار صبح10بجے حسب سابق دریائے چناب کے غربی پل سے ہوتا ہوا دربار عالیہ پر پہنچے گا جس کے بعد عرس پاک کی مجموعی طور پر ساتویں اور اختتامی نشست ہو گی حضرت خواجہ محبوب الٰہی ملکی سلامتی و استحکام،اتحاد امت، عالم اسلام اورحاضرین کیلئے خصوصی دعا کریں گے۔اور لنگر عام ہو گا۔ (سیف علی خان ، بیورو رپورٹ چنیوٹ )