ملتان جو دمشق کے بعد دنیا کا قدیم ترین شہرہے اس کی روم کی طرز پرتزئین وآرائش پرپچیس کروڑروپے لاگت کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے،اس منصوبے کے لئے ملتان کے ضلعی افسران اورسیاسی قیادت پرمشتمل سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،روزنامہ دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے حکومت پنجاب کواٹلی کی مالی اورتکنیکی معاونت بھی حاصل ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بنیادی طورپریہ منصوبہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سوچ پرمشتمل تھا جنہوں نے اپنے دورحکومت میں اپنے اطالوی ہم منصب سے اس منصوبے میں معاونت کی درخواست کی تھی۔منصوبے کے ابتدائی تخمینے کے مطابق حرم گیٹ کی بحالی کے لئے چارکروڑسترلاکھ روپے،مسافرخانہ کے لئے دوکروڑساٹھ لاکھ روپے اورصرافہ بازارکی بحالی کے لئے سات کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔
ملتان کے ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ اٹلی کے ماہرین نے ملتان کی تزئین وآرائش کے منصوبے کے لئے پی سی ون تیارکرلیاہے اوریہ منصوبہ اپنی اعلان کردہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا،اٹلی کی حکومت اس منصوبے کے لئے دس لاکھ ڈالرامداد دے گی،اس منصوبے کے اطالو ی کنسلٹنٹڈینئل بیاکوکا کہنا ہے کہ ملتان کاپرانا اورتاریخی حصہ ایک میوزیم جیسا ہے اوراس میں مقامی اورغیرملکی سیاحوں کے لئے بڑی کشش ہے۔