DPO چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے چنیوٹ پولیس نے ملزم مسمی محمد سلیمان خطیب جامعہ مسجد چکور آباد چنیوٹ کو ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتارکیا۔تیز رفتاری سے موٹرسائیکل ڈرائیو کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے پراحسان، احتشام ، محمد طیب، عمران ، شہباز ، عبد المتین ، نوید ، محمد رمضان ، عمر دراز ن ،شعیب، فیصل اعجاز کو گرفتار کیا گیا ۔علاوہ ازیں عبید اللہ SIنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزمان مسمیان شوکت محبوب علی ، محمد رضوان ،امیر عبد اللہ ، نصر اللہ اور اکرم کو گرفتار کیا جوکہ بذریعہ تاش جواء کھیل رہے تھے اور ملزمان کے قبضہ سے رقم جواء 25,200/-روپے معہ 5عدد موبائل فون برآمد کئے ۔اعجاز حسین SI نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم مسمی نیاز محمد سے 1175گرام چرس برآمد کی۔ مزید برآں ممتاز احمد ASI نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم مسمی عمر ان سے 510گرام چرس برآمد کی۔عمر درازASI نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم مسمی ریاض سے 10لیٹر شراب برآمد کی۔محبوب اکبر ASI نے ملزم مسمی ثاقب علی سے دوران گشت 5لیٹر شراب برآمد کی۔عمر حیات SIنے ملزمان مسمیان سجاد علی ، تبسم ، تنویر ا ور شعیب کو دوران گشت گرفتار کیا جوکہ شراب پی کر غل غپاڑا کر رہے تھے اور ملزمان کے قبضہ10لیٹر شراب برآمد کی۔عمر حیات SIنے ملزمان مسمیان سجاد علی ، تبسم ، تنویر ا ور شعیب کو دوران گشت گرفتار کیا جوکہ شراب پی کر غل غپاڑا کر رہے تھے اور ملزمان کے قبضہ10لیٹر شراب برآمد کی۔عبید اللہSIنے ملزم مسمی محمد نواز سے متعلقہ مقدمہ نمبر888/16بجرم392/411ت پ تھانہ سٹی چنیوٹ کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ4گولیاں برآمد کیں۔جزاہد حسینSIنے ملزم مسمی جہانزیب سے متعلقہ مقدمہ نمبر222/14بجرم302/34ت پ تھانہ محمد والا کے انکشاف پر رائفل244بور برآمد کی۔گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ۔
بچی کی بارات سے ایک روز قبل نامعلوم چور گھر سے پچیس تولے سونا اور پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقہ میدان چڑھویا محلہ رنگریزاں میں گزشتہ شب نامعلوم چور آصف شبیر کے گھر سے بچی کی شادی کیلئے بنائے گئے طلائی زیوارات پچیس تولے اور نقدی پچاس ہزار روپے لے اڑے یاد رہے کہ چوری کے دوسرے روزبچی کی بارات آنی تھی تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں دہشت گردی کے حالیہ واقعات وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں اس وقت نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حقیقی وارث اہل سنت ہے اہل سنت تنظیم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کیلئے میدان میں اتر کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت ضلع چنیوٹ کے صدر سید حیدر رضا شاہ اور دیگر علما کرام و عہدیداران سید توقیر الحسن شاہ، مفتی فضل رسول رضوی، مفتی لیاقت علی رضوی، مولانا عبداللطیف ،مولاناشاہد عمران نجمی اور دیگر مقررین نے اسلامک یونیورسٹی جامعہ محدث اعظم چنیوٹ میں جشن آزادی کے سلسلہ منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مدینہ ثانی وطن عزیز پاکستان اللہ عزو جل کی طرف سے عظیم تحفہ ہے پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد وجود میں آیا اہل سنت کے علما کرام کا پاکستان بنانے میں کردار نمایاں تھا ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں تقریب کے اختتام پر تحریک پاکستان کے شہدا اور ضرب عضب آپریشن میں شہید ہونے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
ڈی سی او چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت ناقص خوراک کی روک تھام کے لئے اجلا س ہوا ۔جس میں ای ڈی اوایجوکیشن ریاض احمد سوہی،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر اعظم،ڈی ایل او ڈاکٹر سجادڈی او سوشل ویلفےئر میڈم فرخ رضوان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او چنیوٹ نے ہدایت کی کہ ذبحہ خانوں اور کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں کو چیک کیا جائے اور ملاوٹ یا ناقص اشیاء تیار کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے
مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد حسین چنیوٹی کی قیادت میں 19اگست بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعہ جامعہ احیا ء العلوم العربیہ (رجسٹرڈ) حیات النبی چوک عید گاہ روڈ چنیوٹ سے ایک قافلہ دریائے چناب کی طرف روانہ ہو گا اور وہاں پر گیارہواں سالانہ انقلابی اجتماع ہو گا جہاں پر اسیر ختم نبوت مولانا محمد حسین چنیوٹی اور دیگر علما کرام پل پر شکرانے کے نوافل ادا کریں گے اور شرکا سے بھی خطاب کریں گے.
غفور آباد کے علاقہ میں سٹرکیں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار صفائی کی ناقص صورتحال پر علاقہ مکینوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق محلہ غفور آباد جس کی آبادی تقریبا ایک لاکھ کے قریب ہے مگریہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے گلیاں سٹرکیں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ جگہ جگہ پر کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں علاقہ مکینوں نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے متعدد مرتبہ ٹی ایم اے کو اپنے علاقہ کی حالت زار کے بارے میں درخواستیں دی ہیں مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ آ سکی ہمارا ڈی سی او چنیوٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے .(سیف علی خان ، بیورورپورٹ ، چنیوٹ )
