بلوچستان کے مشہور سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر خوراک یار محمد رند جو کافی عرصہ سے سیاست سے لاتعلق ہو کر خاموش زندگی گزار رہے تھے اب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد دوبارہ سیاست میں فعال کرادار ادا کرنے کی حامی بھر لیا ہے اور اس طرح پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں اپنی انٹری دھواں دار طریقے سے دی ہے۔ ق لیگ بلوچستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر یار محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔ ا س سلسلے میں انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ معاملات طے پا چکے ہیں اب صرف اعلان ہی باقی ہے۔ یار محمد رند دو سال سے سیاست سے لا تعلق تھے اور متعدد سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطے کیے تھے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما عائلہ ملک کے سابق شوہر ہیں۔