فیس بک پر ایک فحش وائرس کا تازہ ترین حملہ جنوبی ایشیائی ممالک کے صارفین کے لئے پریشانی اور شرمندگی کا باعث بن رہا ہے ، اور تاحال اس تشویشناک وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کامیابی نظر نہیں آرہی۔
آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ وائرس ایک ویڈیو کے لنک کے ذریعے حملہ آور ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو اس تحریر کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے .
"Watch urgent, Because it is your video ”
لنک پر کلک کرنے والے صارف کو ایک فائل ڈاﺅن لوڈ کرنے کو کہا جاتا ہے جو کہ نقصان دہ سافٹ ویئر پر مشتمل ہے۔
یہ سافٹ ویئر کروم ویب براﺅزر میں ایک ایکسٹینشن کے طور پر خفیہ طریقے سے انسٹال ہوجاتا ہے اور صارف کے فیس بک پیج پر فحش لنک پوسٹ کرنا شروع کردیتا ہے جبکہ ہر پوسٹ میں 20 فرینڈز کو بھی ٹیگ کرتا ہے۔
فحش وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے مندرجہ ذیل باتیں یاد رکھیں ۔
-1 فیس بک پر کسی بھی فحش لنک پر کلک نہ کریں ۔
-2 فلیش پلیئر کو صرف Adobe کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کریں ۔
-3 کسی ایپ کو اپنی فیس بک انفارمیشن کی رسائی دینے میں خاص احتیاط سے کام لیں ۔ جو ایپ آپ استعمال نہیں کررہے
اس کی پرمیشن ڈس ایبل کردیں ۔