سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمہ کا آٹھ ماہ کے بچے کے ساتھ ایسا خوفناک سلوک کہ جان کر ہی انسان کانپ جائے
سعودی عرب میں ایک گھریلو ملازمہ کی طرف سے ننھے بچے پر وحشیانہ تشدد کی خبر نے دل دہلا دئیے۔ اخبار ’’اوکاز‘‘ کے مطابق انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ نے 8 ماہ کے جڑواں بچے کے سر پر تشدد کیا جس کے نتیجہ میں بچے کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے تشدد کے باعث بچے کی کھوپڑی کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا جس کے باعث بچہ برین ہیمرج کا شکار بھی ہوگیا۔ خاتون بچے کو، جس کا نام باسم بتایا گیا ہے، تشنج کے دوروں اور مسلسل رونے کی وجہ سے ہسپتال لے کر گئی تھیں۔ پولیس نے بچے کی والدہ کی شکایت پر ملازمہ کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔