پنجاب میں ٹیکس گزاروں کو سہولت دینے اور نئے ٹیکس گزاروں کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ پنجاب میں مختلف گیارہ خدمات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 2سے 10فیصد کمی کااعلان کیا ہے ،شرح میں کمی کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی ہے اورنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
گزشتہ روز ریونیو اتھارٹی کے ممبر آپریشن رضا منور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ لانڈریز ، ڈرائی کلینرز ، کار آٹو موبائل ڈیلرز ، پانچ کروڑ روپے سے کم کنسٹرکشن سروسز فراہم کرنے والے ادارے ، آٹو ورکشاپس ، جمز ، فرنچائز سروس ،، آڈیٹرز ، ٹیکس کنسلٹنٹس ،کمپنی سیکرٹریز ، لیکوڈیٹرز، آکشنریز ،کارپوریٹ کنسلٹنس ،ٹور آپریٹر زاور ٹریول ایجنٹس کے لئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔ ان شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر رواں مالی سال کے لئے 16فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔