کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک دن نواز الدین صدیقی شاہ رخ خان اور سلمان خان کی جگہ لے لیں گے، نہیں ناں!
لیکن سچ یہی ہے کیونکہ نواز الدین صدیقی ‘’ میور‘’ سوٹنگز کے برانڈ امبیسیڈر بن چکے ہیں۔
’میور‘کی ماڈلِنگ اس سے قبل سلمان خان ، شاہ رخ خان اور سہواگ جیسے سٹارز کر چکے ہیں۔
ویسے یقین تو نواز بھائی کو بھی نہیں آ رہا ہے۔ کہاوت تو یہ ہے کہ ’خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے‘ لیکن بالی وڈ میں جب خدا کامیابی دیتا ہے تو بڑی فلمیں اور بڑے برانڈز خود ہی آپ کی جانب دوڑے چلے آتے ہیں۔