نیویارک : نائن الیون کی 15ویں سالگرہ پر واشنگٹن اور نیویارک میں خصوصی تقاریب کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب میں صدر اوباما نے کہا واقعے نے دنیا کو غیرمحفوظ کردیا۔
امریکی تاریخ کے ہولناک واقعے کی 15ویں سالگرہ پر پینٹاگون میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا نائن الیون کے بعد دہشتگردی پروان چڑھی، آج دنیا کو داعش جیسے خطرے کا سامنا ہے، انہوں نے کہا انتہاء پسندی سے نمٹنے کیلئے امریکی روایتی اقدار برقرار رکھیں۔
نیویارک میں بھی ستمبر 2011ء کی یاد میں صبح کا آغاز بیل آف ہوپ بجا کر کیا گیا۔ سینٹ پالز چیپل میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سماء


