انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سٹیو سمتھ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپنگ گلوز میتھیو ویڈ سنبھالیں گے۔ تین ملکی اے ٹیم سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے آل راونڈر ایشٹن ایگر اور بلے باز جو برنز کو بھی روایتی حریف کے خلاف صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے سکواڈ میں شین واٹسن، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، جیمز پیٹن سن، جارج بیلے، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز تین سے تیرہ ستمبر تک کھیلی جائے گی –