کراچی : ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس سخت سکیورٹی میں اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں۔ عزادار غم حسین کی یاد میں عزاداری میں مصروف ہیں۔
ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں، کراچی میں نویں محرم کامرکزی جلوس روایتی راستوں پرگامزن ہے، جلوس کے شرکاء نے نمائش پر نماز ظہرین ادا کی، مرکزی جلوس میں علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس بھی شامل ہیں۔
لاہور میں بھی غم حسین کی یاد تازہ کی گئی، نویں محرم کے جلوس میں سکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم کا جلوس مقررہ راستوں پررواں دواں ہے علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس بھی نکالے گئے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کی نگرانی ڈرون کمیروں اور سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔
پشاور میں نویں محرم کا جلوس سخت سیکیورٹی میں مقررہ راستوں پر گامزن ہے، عزاد اروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم برپا کیا۔
حیدر آباد میں بھی نویں محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں عقیدت و احترام سے نکالا گیا، عزاداروں نے شہدائے کربلا کے غم میں ماتم کیا، علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، سکھر میں بھی نویں محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں نکالا گیا، کشمور میں نویں محرم کے جلوس میں عزاداروں نے غم حسین کو تازہ کیا، عمرکوٹ میں مسلمانوں کیساتھ ساتھ ہندوؤں نے بھی شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کی اور علم اور تعزیے کےجلوس نکالے۔
گھوٹکی میں نویں محرم کی مرکزی مجلس منعقد کی گئی، ذاکرین نے شہدائے کربلا کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس موقع پرسخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔
گوجرانوالہ میں نویں محرم کا جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہے، عزاداروں نے غم حسین میں سینہ کوبی کی جبکہ علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ہیں، پولیس، ایلیٹ فورس اور رضا کاروں کی بڑی تعداد تعینات ہیں۔
کمالیہ میں نویں محرم کا جلوس نکالا گیا، عزادروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی، بدین میں نویں محرم کو علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے، عزادروں نے سینہ کوبی کی، اس موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے۔
ناروال میں نویں محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں نکالا گیا، عزاداروں نےغم حسین میں سینہ کوبی کی، اس موقع پر مجلس بھی منعقد کی گئی، جس میں فلسفہ کربلاپر روشنی ڈالی گئی۔
اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور
وزٹ کریں
Comments
comments