جماعت اسلامی چنیوٹ کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں ایک بہت بڑی ریلی دفتر جماعت اسلامی جنازہ گاہ جھنگ روڈ چنیوٹ سے نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ڈی سی او آفس کے سامنے جا کر اختتام پذیرہوئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی امیر میاں عبدالقیوم ہنجرا، جنرل سیکرٹری اسلام خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی محمد نواز سپرا، سٹی امیر میاں ذوالقرنین بھٹہ،صدر کسان بورڈ سید ذوالقفار علی شاہ نے کی ریلی کے شرکا نے کرپشن فری پاکستان کے سلسلہ میں بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے رشوت جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے تمام لوگوں کو اکٹھا ہونا ہو گا اور جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بننا ہو گااس وقت پورے ملک میں کرپشن فری مہم زور و شور سے جاری ہے جگہ جگہ پر کرپشن کے خاتمے کے سلسلہ میں آگاہی مہم جاری ہے انشاء اللہ ہم ضلع چنیوٹ سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے اس سلسلہ میں سول سوسائٹی کے لوگوں کو آگے بڑھنا ہو گا اس موقع پر مقررین نے ضلع چنیوٹ میں ہونے والے حالیہ جشن بہاراں کی تقریبات کے دوران لاکھوں روپے کی ہونے والی مبینہ کرپشن کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کا اعلیٰ سطح پر آڈٹ کروایا جائے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر چنیوٹ میں ٹیکس ڈے منایا گیاجبکہ ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کھچی کی زیرقیادت آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کچھی، اے ڈی سی چنیوٹ ثناء اللہ، ای ڈی او( ایف اینڈ پی) خالد منظور، ڈی او ایکسائز ایند ٹیکسیشن میڈم طاہرہ چٹھہ، اے سی چنیوٹ آصف اقبال چوہان اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ بعد میں ٹی ایم اے ہال میں سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کھچی، اے ڈی سی چنیوٹ ثناء اللہ، اے سی چنیوٹ آصف اقبال چوہان، انجمن تاجران چنیوٹ کے صدر حاجی محمد جمیل فخری ، ڈسٹرکٹ شوشل ویلفئیر آفیسر فرخ رضوانہ اور دیگرافراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کھچی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا عوام کا فرض ہے۔ کیونکہ حکومت اسی صورت میں عوام کے لئے سہولیات مہیا کر سکتی ہے اگر عوام ٹیکس ادا کرے حکومت ٹیکس کی بر وقت ادائیگی پر عوام کو سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔ عوام کو ان سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
DPO چنیوٹ عبدالقادرقمر کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ روز پٹھان کالونی، عاصیاں،رجوعہ،ٹاہلی منگینی،چک نمبر 238 ج ب،باب الابواب،کوچہ بندی،ٹھٹھی بالا راجہ اور لنگر مخدوم میں سرچ اپریشن کیا جبکہ دن کے وقت CTD اور چنیوٹ پولیس نے مشترکہ طور پر فیصل آباد روڈ پر واقع فاسٹ یونیورسٹی کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا اور 32 مشکوک افراد کی بذریعہ بائیومیٹرک ڈیوائس چیکنگ کی اور تمام مقامات کی تلاشی لی گئی اور تمام مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ سرچ اپریشن میں پولیس کی بھاری نفری شامل تھی ۔ دوران سرچ اپریشن تمام مقامات کے اندر سے تلاشی لی گئی اور رہائش پذیر افراد کے شناختی کارڈ کی چیکنگ کی گئی۔دوران سرچ اپریشن کل131مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک ڈیوائس چیکنگ ہوئی اور بعد از تصدیق چھوڑ ا گیا ۔تمام مکینوں کو ہدایت کی گئی کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور اردگرد پر اگر کوئی مشکوک شخص پائے جائے تو فوری پولیس کا اطلاع دیں۔
چنیوٹ : اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد لقمان عالم کے خلاف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے موضع مہتہ کے رہائشی عبدالرزاق نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری تعلیم کو بذریعہ تحریری درخواست الزام لگایا تھا کہ محمد لقمان عالم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر این او سی مارننگ کلاسز میں ایل ایل بی قائداعظم لا کالج ساہیوال بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور بغیر این او سی ایوننگ کلاس میں ایم فل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا اور اپنے ہی گاؤں کے تین افراد کو میرٹ کے بغیر بھرتی کی اور سنگین نوعیت کی باقاعدگیاں کیں جس پر گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ قیصر ورک نے اس معاملہ کی انکوائری چنیوٹ آ کر کی متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سپوت چنیوٹ ڈاکٹر امجد گلزار شیخ آرتھوپیڈک سرجن (لندن)کی جانب سے دنیا کی جدید ترین میڈیکل سہولیا ت سے آراستہ 10موبائل ہسپتال گزشتہ روز لندن سے پاکستان کیلئے روانا کر دیے گئے ہیں ، جس میں سے ایک دنیا کا یہ جدید ترین موبائل ہسپتال ڈی ایچ کیو شیخ فضل الٰہی ہسپتال چنیوٹ کیلئے بھی وقف کیا گیا۔ اور باقی سندھ کے مختلف پسماندہ علاقوں میں فری طبی سہولیات کیلئے استعمال کیا جائیں گے،یہ موبائل ہسپتال جو آئندہ ماہ تک چنیوٹ پہنچ جائے گا ، اس موبائل ہسپتال سے ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے نواحی اور پسماند علاقاجات میں مریضوں کو فری علاج معالجہ کی جدید سہولیات میسر آجائیں گئی ، چنیوٹ کی شہری ، وسماجی شخصیات نے ڈاکٹر امجدگلزار شیخ کی اہلیاں چنیوٹ کیلئے جاری تاریخی خدمات پر ذبردست خر اج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر امجدگلزار شیخ کی یہ تاریخی خدمات چنیوٹ کی تاریخی میں سنہری حروف سے لکھی جائے گئی۔
DPO چنیوٹ نے اچھی کارکردگی پر تفتیشی افسران اور ملازمان میں 82210 روپے اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اچھی کارکردگی پر انسپکٹر محمد طاہر، انسپکٹر ظفر اقبال،Si ظفراللہ خان، Siفقیر محمد،Si عبیداللہ،Si محمد شریف،Si خضر حیات، Asiعمردراز،Asi T/ محمد اسلم، Asiنصیر احمدAsi T/ حسن رضا،Asi امیر علی،T/Asi عنصر علی،Asi احمد یار، Asiاحمد یار1427، HCرفیع اللہ، HCمحمد نواز،HCشعیب احمد،HCنصراللہ،کنسٹیبل شفیق انجم،،کنسٹیبل غلام عباس،،کنسٹیبل جابر علی،،کنسٹیبل محمد عاصم، ،کنسٹیبل محمد رضوان،،کنسٹیبل غلام عباس،،کنسٹیبل غلام عباس،،کنسٹیبل محسن علی،،کنسٹیبل ظہیر عباس،،کنسٹیبل قیصر عباس،،کنسٹیبل علی رضا، ،کنسٹیبل اعجاز احمد،،کنسٹیبل سیف اللہ،،کنسٹیبل زمن امین،،کنسٹیبل نصیر احمد،،کنسٹیبل اللہ بخش،،کنسٹیبل نوید احمد، ،کنسٹیبل شہزاد حسین اور ڈرائیور کنٹیبل لیاقت علی کو انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔