پنجاب میں آج ٹیکس ڈے کے حوالے سے سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگوں میں ٹیکس کلچر کو اجاگر کیا جائے گا ،
صوبائی ریوینو اتھارٹی کے زیر اہتمام سروسز پروٹیکشن کے حوالے سے آج صوبے کے تمام اضلاع سمیت راولپنڈی میں ” ٹیکس ڈے” منایا جائے گا۔سروسز سے متعلق ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے بارے میں آگاہی کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبے میں خصوصی طور پر ٹیکس ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ٹیکس ادائیگیوں کی افادیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ٹیکس ڈے کے موقع پر صوبہ بھر میں خصوصی تقاریب ،سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا