ابوظہبی (قدرت روزنامہ06اکتوبر2016)قومی ٹیم کے مڈ ل آرڈر بلے باز بابر اعظم کے پاس تیز ترین 1000ون ڈے رنز مکمل کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے ۔ 21سالہ بابر اعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں شاندار فارم میں نظر آئے اور تینوں میچز میں سنچریاں اسکور کی۔ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز اسی کارکردگی کو طول دے کر ایک روزہ کرکٹ کے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتے ہیں جس کے لئے انہیں اگلے دو میچوں میں114رنز بنانے ہوں گے۔ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 1000رنز بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر سرووین رچرڈز، کیون پیٹرسن ،جوناتھن ٹروٹ اور کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے21میچوں میں1000رنز مکمل کئے تھے۔