کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیل اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا تو کرس گیل پہلے ہی اوور میں چھ رنز بنا کر شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے تین، شعیب ملک، شکیب الحسن، سہیل تنویر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم کرس گیل، اظہر علی، ڈیلپورٹ، صہیب مقصود، محمد رضوان، ڈوائن براوو، نوید یاسین، کیون کوپر، ظفر گوہر، ذوہیب خان اور ضیا الحق پر مشتمل ہے۔
جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں نعمان انور، لینڈل سمنز، جیمز ونس، شعیب ملک، شکیب الحسن، روی بوپارا، عماد وسیم، افتخار احمد، سہیل تنوویر، سیف اللہ بنگش، اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔
کراچی کنگز نے شکیب الحسن اور لنڈل سمنز کی نصف سنچریوں کی بدولت لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کنگز نے 126 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
شکیب الحسن اور لنڈل سمنز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 109 رنز بنائے۔شکیب الحسن 35 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے تھے۔
جبکہ لنڈل سمنز نے 46 گیندوں پر دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ضیا الحق، ظفر گوہر اور ڈیلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔