ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے فرائض میں غفلت، نا اہلی ، ناقص تفتیش اور غیر حاضری کی بنیاد پر (3)ملازمین کو برطرف اور دیگر ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں دے دیں۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر شارق کمال صدیقی نے بوجہ غیر حاضری کنسٹیبل ماجدحسین ، کنسٹیبل دل مرادکو بوجہ مس کنڈکٹ، کنسٹیبل اجمل اقبال کو بوجہ غیر حاضری نوکری سے بر طرف کر دیا۔ اسی طرح سب انسپکٹر عاصم ایوب کی عہدہ سے تنزل کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شمعون کو (3)سال کی بندی انکریمنٹ کی سزا سنائی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم کو ضبطی سروس ایک سال ، ہیڈکنسٹیبل محمد صدیق ضبطی سروس دو سال، کنسیٹبل محمد اکرم ضبطی سروس دو سال،کنسٹیبل افتخار احمد ضبطی سروس ایک سال ، کنسٹیبل سفیان نصیر ضبطی سروس ایک سال،کنسٹیبل رضااللہ ضبطی سروس ایک سال،کنسٹیبل محمد عمران ضبطی سروس ایک سال، کنسٹیبل طارق ضبطی سروس ایک سال کی سزا دی گئی۔ اسی طرح سب انسپکٹر ناصر محمودکی ترقی ایک سال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشرف ترقی ایک سال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکند رحیات ترقی ایک سال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد دین کی ترقی ایک سال، اسسٹنٹ سب انسپکٹراشتیاق علی کی ترقی ایک سال کے لیے روک دی گئی۔ اسی طرح (3)سب انسپکٹر،(04)اسسٹنٹ سب انسپکٹر، (1)ہیڈ کنسٹیبل اور (9)کنسٹیبلان کو سنشورکی سزائیں دی گئیں۔