میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے43طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کردیا، طلبا کے والدین تفتیشی ٹیم کے سابقہ بیان کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے43طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پراسیکیوٹرز کا خیال ہے کہ جنوبی قصبے اگوالا کی پولیس نے طلبا کو اغوا کر کے منشیات کے اسمگلوں کے حوالے کر دیا تھا۔ اِن اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کے اِس بیان کا آزاد تفتیشی ذرائع نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ اِس کے ثبوت میں کوئی شہادت دستیاب نہیں ہے۔ آزاد ذرائع نے پراسیکیوٹرز سے مطالبہ کر رکھا تھا کہ وہ تفتیش کے زایوں کو تبدیل کر کے لاپتہ طلبا کا کھوج لگائیں۔