شارجہ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کپتان اظہر علی کہتے ہیں حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے، اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاسٹ جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اظہر علی کہتے ہیں ویسٹ انڈیز کو بڑا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے، پاکستانی ٹیم میں ہم آہنگی بڑھ رہی ہے، آج ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہر ون ڈے ہمارے لئے اہم ہے، اپنی کارکردگی پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں، کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اظہر علی (کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں جونس چارلس، کیتھ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، جیسن ہولڈر (کپتان)، مارلن سموئلز، دنیش رامدین، کیرن پولارڈ، کارلوس بریتھویٹ، سنیل نارائن، سلیمان بین اور الزری جوزف شامل ہیں۔ سماء


